
ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب جانے والے طیارے سے 15 مسافروں کو اتارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جو مذکورہ مسافروں کے ساتھ سفر کررہے تھے۔
ایف آئی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ ان سمگلروں نے ہر مسافر سے سپین بھجوانے کے لیے 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران مسافروں نے انکشاف کیا کہ ان کی اصل منزل سعودی عرب سے اسپین جانا تھا جو کہ انسانی اسمگلنگ کی ایک نئی کوشش کا حصہ تھا۔
ایف آئی اے کیمطابق یہ واقعہ انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث افراد کی بے حسی اور منظم جرائم کی عکاسی کرتا ہے۔









