طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ، 18 افراد جاں بحق
ہاٹ لائن نیوز : نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ہوائی اڈے پر آج صبح ٹیک آف کے دوران ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل کر ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔ عمارت سے ٹکراتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ سوریا ایئر لائنز کے طیارے میں 19 افراد سوار تھے۔ طیارے کا پائلٹ 37 سالہ منیش شاکیہ محفوظ رہا۔








