طیاروں کے بعد انڈیا کی کرنسی اور معیشیت بھی گر گئی

طیاروں کے بعد انڈیا کی کرنسی اور معیشیت بھی گر گئی
پاکستان کے ہاتھوں اپنے جہاز گروانے کے بعد انڈیا کی معیشت بھی نوز ڈائیو پر آگئی ہے، بدھ کی صبح بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار نظر آیا، ممبئی کے ایک بڑے بینک کے کرنسی ٹریڈر کے مطابق مارکیٹ میں ”احتیاط اور خوف“ کی فضا ہے اور اگر صورتحال مزید بگڑی تو پھر بھارتی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہو گا، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ’صورتحال کے سبب سب کی نظریں خبروں پر ہیں۔‘
بھارتی ریزرو بینک (RBI) کے اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی بڑی مالیاتی بدنظمی سے بچا جا سکے، لیکن ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر خطے میں کشیدگی بڑھی تو بھارتی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے، اے۔این۔ زی بینک کے ایکس ماہر دھیرج نم نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے پہلے پاکستان کے خلاف جارحیت کو مالیاتی خطرہ نہیں سمجھا تھا مگر اب وہ خود بھی اسی جنگ کے بوجھ تلے دبنے لگا ہے۔









