طوفانی ہواؤں سے کچا مکان منہدم ؛ 5 جاں بحق

0
198
طوفانی ہواؤں سے کچا مکان منہدم ؛ 5 جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : مردان میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن اب چارسدہ سے بھی دل دہلا دینے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رات گئے مراداں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور اب بتایا گیا ہے کہ چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں تیز طوفانی ہواؤں کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

اہل علاقہ نے شوہر، بیوی اور تین بچوں کی نعشیں نکال کر کراس ہسپتال منتقل کر دیں۔

Leave a reply