
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گجرات کے گاؤں پہاڑے میں بارش کے باعث ایک کوارٹر کی چھت گر گئی، جس سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث چاسدہ میں مکان کی چھت گر گئی جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ .









