طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے آج سے دوبارہ ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے اور بارشوں سے سیلابی صورتحال پید ا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا کہ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو چکی ہیں۔
آج سے لے کر جمعرات تک پنجاب، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، صوبہ بلوچستان میں بھی 31 جولائی تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے کئی اضلاع میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔








