
ہاٹ لائن نیوز : معروف گلوکار طلحہ انجم بھی اداکاری کے میدان میں داخل ہو گئے ہیں جو فلم ’’کٹر کراچی ‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کا پریمیئر کراچی کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں شوبز کے ستاروں نے شرکت کی۔
کراچی کے مقامی سینما میں جرائم پیشہ عناصر اور کراچی میں حکمرانی کرنے والوں کی عکاسی کرتی فلم ’’کٹر کراچی‘‘ کی پریمیئر اور ریڈ کارپٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری سےوابستہ افراداور طلحہ انجم کےمداحوں نےشرکت کی۔
فلم کے ہدایت کار عبدالولی بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ فلم کراچی کے ہر شہری کے لیے ہے۔ اداکار یاسر حسین، وجاہت رؤف و دیگر فنکاروں نے فلم کو سراہا۔ تاہم یہ فلم شائقین کا دل جیتنے میں ناکام رہی۔









