طب میں نئی پیش رفت: جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس سے بینائی کی جزوی بحالی ممکن

پیرس: سائنسدانوں نے انسانی جسم میں نصب کیے جانے والے کمپیوٹر چِپس کے ذریعے بینائی کی جزوی بحالی کو ممکن بنا کر طبی دنیا میں اہم پیش رفت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی سے آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے روشنی کی ایک نئی کرن پیدا ہو سکتی ہے۔ اس ضمن میں 87 سالہ فرانسیسی خاتون ایلس شارٹون کا ذکر کیا گیا ہے، جو عمر سے متعلق آنکھوں کی بیماری کے باعث اپنی مرکزی بینائی کھو چکی تھیں۔
سان فرانسسکو کی کمپنی سائنس کارپ نے تجرباتی ٹیکنالوجی “پریما” تیار کی ہے، جس میں ریٹینا کے متاثرہ حصے میں ایک چھوٹا مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے۔ اس چِپ کے ذریعے بینائی کے بعض افعال جزوی طور پر بحال کیے جا سکتے ہیں، اور یہ پیش رفت مستقبل میں آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے علاج میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔









