طبی عملےکا آئی سی یو کےمریض پر تشدد

0
197
طبی عملےکا آئی سی یو کےمریض پر تشدد

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اسپتال میں طبی عملے کی جانب سے کمزور مریض پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال عملہ کا ایک فرد آتا ہے اور کرشنا کے ساتھ مختصر گفتگو کے بعدتسلی کرتا ہےکہ کوئی نہیں دیکھ رہا ہے۔

اس کے بعد وہ پردے کو آگے بڑھاتا ہے اور پوری قوت سے مریض کے پیٹ کو کہنیوں سےمارتاہے۔ مریض کیتھل نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جسکے مطابق اس کے والد کا آئی سی یو میں علاج چل رہا ہے۔

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے 5 لوگوں کیخلاف قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا ہے جن میں ایک ڈاکٹر، ایک نرسنگ آفیسر اور ایک سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔

Leave a reply