طالب علم کوسیٹ تبدیل کرنے کی درخواست پردہشت گرد قرار دےدیاگیا

0
170
طالب علم کوسیٹ تبدیل کرنے کی درخواست پردہشت گرد قرار دےدیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : استادنے اپنی نشست کو تبدیل کرنیکی درخواست کرنے پر امریکہ کے ایک اسکول کے ایک فلسطینی طالب علم کو دہشت گرد قرار دےدیا۔

غیر ملکی میڈیا نے امریکی اسلامک ریلیشنز کونسل کے حوالے سے بتایا ، جو مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنیوالی ایک تنظیم ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنسلوینیا کے ایک اسکول میں ایک فلسطینی امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست کو تبدیل کرنیکی درخواست کی جس پراسےدہشت گردقراردےدیاگیا۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے فلسطینی طالب علم کو انتہا پسند کہنےوالے استاد کو معطل کردیاہے اور کہاہےکہ نسل پرستانہ جملوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ واقعے میں ملوث استادتحقیقاتی عمل مکمل ہونےتک معطل رہیگا۔

Leave a reply