طالب علم پرتشدد کی ویڈیو بنانےوالےدو ملزمان گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہور میں پولیس نے سکول کے بچے پر تشدد کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتارکر لیاہے۔
ویڈیو وائرل ہونیکے بعد 7 ماہ قبل بچے پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم نے بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ڈی ایس پی فضل شیر کیمطابق کورٹ کے نام پر قائم یتیم بچوں کے اسکول کے انچارج نعمان نے وارڈن کی مدد سے 11 سالہ بچے کو دیگر بچوں کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








