ضیاء الرحمان نے گنڈا پور کا چیلنج قبول کر لیا

ضیاء الرحمان نے گنڈا پور کا چیلنج قبول کر لیا
مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے والا چیلنج قبول کر لیا اور کہا کہ گنڈاپور مجھے تمہارا الیکشن والا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں ہے کہ فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کریں، ان کا کہنا تھا کہ پہلے تم میرا مقابلہ کرو، اپنے بھائی سے استعفیٰ لو اور مجھ سے اس کا مقابلہ کراؤ۔
میں نے ڈی۔آئی۔ خان کے چوک میں کہا تھا کہ اگر ان کا ڈی۔ این۔ اے کیا گیا تو یہ گنڈاپور نہیں نکلے گا کیونکہ گنڈاپور غیرت مند اور بہادر لوگ ہیں یہ ان میں سے نہیں ہیں، ان کے چل چلاؤ کا زمانہ آ گیا ہے، اتوار کو وزیر اعلیٰ پختونخواہ نے فضل الرحمان کو کھلا چیلنج کیا تھا، کہ ڈی۔ آئی۔ خان میں میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھاو، اگر انہوں نے الیکشن جیت لیا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔









