صوبے کی قیادت پر سوالات، گورنر کنڈی کی سابق وزیر اعلیٰ پر کڑی تنقید

0
39

پشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباد اللہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “نااہل اور کرپٹ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین کے بیانات میں تضاد رہا ہے، وہ کبھی ریاست کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے تو کبھی شدت پسندوں کے مؤقف کی حمایت کرتے نظر آئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ کی قابلیت پر بھی سوالات اٹھتے ہیں، اور موجودہ صورتحال میں صوبہ مزید غیر یقینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب صوبے میں سیاسی ہلچل کے تناظر میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت متوقع ہے۔

Leave a reply