
ہاٹ لائن نیوز : صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نےووٹرز کے قومی دن پر عوام الناس کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے ۔
٭ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام ایسے اقدامات کرتا ہے جن سے انتخابی نظام کو تقویت ملے۔
٭ عام انتخابات کے دن ا پنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنزپر ضرور تشریف لائیں۔
٭ ووٹرز کی آگاہی کیلئے ووٹر ایجوکیشن کا کام بھی چاروں صوبوں میں جاری ہے۔
٭ جنوری 2022 سے لے کر اب تک صوبائی اور ضلعی سطح پر 2500 کے قریب Student Voter’s Awareness Sessions منعقد کئے جاچکے ہیں۔
٭ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کاکام بھی مکمل کر لیا ہے۔
٭ عوام الناس سے اپیل ہے کہ 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کی تفصیلات چیک کر لیں۔
٭ ووٹر لسٹوں میں مرداورخواتین ووٹرز کےمابین فرق کوخاطر خواہ حد تک کم کرلیا۔
٭ 2018کی ووٹر لسٹوں میں یہ فرق 12فیصد تھا جبکہ کم ہو کر 8فیصد رہ گیا ہے۔
٭ 8فروری کوانتخابات کے انعقاد کی تما م تیاریاں مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق بلا رکاوٹ جاری ہیں ۔
٭ ووٹ ایک مقد س امانت ہے اور عوام اِس امانت کا درست استعمال کریں۔
٭ ملک و قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں ہے۔
٭ ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
٭ پولنگ ڈے پر 8300 میسج سروس پر ووٹرز اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا نام اور لوکیشن حاصل کر سکیں گے۔









