
ہاٹ لائن نیوز : صوابی کے جلسے میں پی ٹی آئی کی جانب سے امریکی پرچم لہرانے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسے جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا۔
صوابی کے جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانے کی کوشش کی جس پر آس پاس موجود دیگر کارکنوں نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے روک دیا اور جھنڈا نیچے کرنے کی آوازیں بھی اٹھائیں۔
لیکن پی ٹی آئی کا کارکن ہاتھ میں جھنڈا لے کر کھڑا رہا اور اسے لہراتا رہا تاہم قریب موجود کارکنوں نے اس سے امریکی پرچم کھینچ لیا۔
اس واقعے پر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت اس قسم کے اونچے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے، جعلی حکومت اس قسم کی حرکتوں سے پی ٹی آئی کے بانی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔








