صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئی کون خریدنے کا موقع

صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئی کون خریدنے کا موقع
نجی بینک نے ہنڈا کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں لانچ ہونے والی “Honda ICON e” کے لیے خصوصی فنانسنگ اسکیم کا اعلان کیا ہے، یہ سکیم “اپنی بائیک پروگرام” کا حصہ ہے، جس سے صارفین بغیر سود کے آسان اقساط میں ماحول دوست سکوٹر کو حاصل کیا جا سکتا ہے، اس سکیم کے مطابق صارفین صفر فیصد منافع سے اصل انوائس ویلیو پر فنانسنگ لے سکتے ہیں۔
24 ماہ میں آسان ماہانہ اقساط کا انتخاب کر سکتے ہیں، یہ فنانسنگ اسلامی تصور مساومہ پر مبنی ہے جس کی بنیاد منافع سے پاک لین دین اور شفافیت پر ہے، اس اسکیم کی اہم شرائط میں 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ، ماہانہ 13,997 کی قسط اور 18 سو روپے بمع FED ناقابلِ واپسی فیس شامل ہیں۔








