
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے پر بند ہوا۔ دس گرام سونا بھی 858 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی اونس سونا 10 ڈالر کم ہو کر 4208 ڈالر ہو گیا۔ یاد رہے کہ منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 81 روپے بڑھ کر 6 ہزار 85 روپے ہو گئی۔









