صدر کرغزستان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبال

اسلام آباد: کرغزستان کے صدر، صادر ژاپاروف، اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
صدر ژاپاروف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ وزیراعظم نے انہیں اپنی کابینہ کے اراکین سے ملوایا۔ اس دوران کرغزستان کے صدر نے اپنے وفد کا تعارف بھی کرایا اور وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں ایک یادگار پودا بھی لگایا۔
یہ صدر ژاپاروف کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور باہمی تعاون کے مواقع بڑھانا بتایا گیا ہے۔









