صدر چیمبر آف کامرس کی اماراتی قونصل خانے کراچی کا دورہ

0
185
صدر چیمبر آف کامرس کی اماراتی قونصل خانے کراچی کا دورہ

صدر چیمبر آف کامرس کی اماراتی قونصل خانے کراچی کا دورہ

چیمبر آف کامرس کے صدر ضیاء العارفین نے اپنے وفد کے ہمراہ اماراتی قونصل خانے کراچی کا دورہ کیا، ویزے کی سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا، صدر ضیاء العارفین نے اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق سے ملاقات کی، انھوں نے تاجروں اور دیگر افراد کے ویزے کی سہولت فراہم کرنے پر قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا، چیمبر آف کامرس کے وفد نے قونصل جنرل کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

قونصل جنرل بخیت عتیق کا اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور یو۔اے۔ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، کراچی ویزہ آفس میں درخواست گزاروں کا ریڈ کارپٹ استقبال ہوتا ہے، بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ عملہ ویزہ درخواست گزاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا، چیمبر آف کامرس کے تحت تاجروں کے دستاویز قونصل خانے سے ہی تصدیق ہوا کریں گے۔

Leave a reply