صدر پر کالا جادو کرنے پر وزیر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : مالدیپ کے صدر محمد معزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں وزیر ماحولیات اور توانائی کے امور فاطمہ شمناز علی سلیم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فاطمہ شمناز علی سلیم اور ان کے دو ساتھیوں کو دارالحکومت مالے میں گرفتاری کے بعد ایک ہفتے کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
مالدیپ کے قانون کے مطابق کالا جادو کرنا جرم نہیں ہے تاہم شرعی قوانین کے تحت فاطمہ شمناز علی سلیم کو 6 ماہ تک قید ہو سکتی ہے۔









