صدر پاکستان کا دورہ چین نومبر کے پہلےہفتے میں متوقع

0
157
صدر پاکستان کا دورہ چین نومبر کے پہلےہفتے میں متوقع

صدر آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں سرکاری دورے پر چین جائیں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

صدر زرداری شنگھائی میں سالانہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ نمائش میں بھی شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما پاک چین تعلقات، علاقائی اور عالمی سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں سرکاری دورے پر چین جائیں گے۔ صدر زرداری 4 سے 8 نومبر تک چین میں ہونگے۔صدر زرداری شنگھائی میں سالانہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ نمائش میں شرکت کریں گے۔

Leave a reply