صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات

0
178
صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات

صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات

وزیراعظم نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور انڈیا کی جانب سے جاری جارحیت اور پاکستان کے جوابی آپریشن کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی سلامتی، خطے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا،وزیراعظم نے صدر مملکت کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے کی گئی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے انڈین اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، تاہم ملکی خودمختاری اور دفاع کے لیے جواب دینا ناگزیر ہو گیا تھا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور پاکستان ہر قیمت پر اپنی سرزمین کا دفاع کرے گا۔

Leave a reply