صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام
امریکی صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، مواخذے کی تحریک کانگریس آل گرین نے پیش کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر نے ایران کے خلاف حملے کے لئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، قرارداد پر ڈیموکریٹس ارکان بھی تقسیم نظر آئے، کئی ارکان نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ تو بنایا لیکن مواخذے کی حمایت سے انکار کیا۔
قرارداد 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد ہو گئی، 128 ڈیموکریٹس نے بھی ری پبلکنز کا ساتھ دیا تاکہ قرارداد پیش نہ ہو سکے، آل گرین نے کہا کہ انہیں یہ قدم اٹھانے میں کوئی خوشی نہیں لیکن کسی بھی ایک شخص کو تیس کروڑ افراد پر غلبہ کا حق حاصل نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ اب آئین یا تو معنی خیز ہو گا یا پھر بے معنی ہو جائے گا۔









