صدر ٹرمپ نے ” بگ بیوٹی فل بل ” پر دستخط کر دیے

صدر ٹرمپ نے ” بگ بیوٹی فل بل ” پر دستخط کر دیے
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات کے بارے میں ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے ہیں، وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ان دنوں میں اپنی صلاحیتوں اور طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
چند دن پہلے امریکہ نے ایرانی تنصیبات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا تھا، انہوں نے “بگ بیوٹی فل بل” منظور ہونے پر تمام امریکی شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بل امریکی دفاع، ترقی اور معیشت کے استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہے، ہم نے امریکہ کی طاقت کو بحال کیا اور اب اسے جدید بنا رہے ہیں۔









