صدر ٹرمپ آج آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

صدر ٹرمپ آج آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
امریکی صدر ٹرمپ آج آرمی چیف عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ظہرانہ کیبنٹ روم میں ہو گا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی، ملاقات میں امرکہ پاک دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، امریکی اور پاکستانی وفود کی موجودگی میں یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے بہت اہم ہے، ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔