صدر نے جنگ بندی کے لیے کس ملک کی مدد لی ؟

امریکی صدر نے جنگ بندی کے لیے کس ملک کی مدد لی ؟
قطر پر ایران کے حملے کے بعد امریکی نائب صدر اور امریکی صدر ٹرمپ نے امیر قطر کے ساتھ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو دورانِ گفتگو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور ایران کو جنگ بندی کے لیےآمادہ کرنے پر قطر سے مدد کی درخواست کی تھی، قطر کے وزیراعظم نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی پر متفق کر لیا، امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ سب لوگوں کو مبارک ہو! ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔









