صدر مملکت نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

0
250
صدر مملکت نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : صدر مملکت آصف زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا ہے، پیپلزپارٹی آج اہم فیصلے کرے گی۔

علاوہ ازیں صدر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر غلام قادر نے وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی اور انہیں عوام کے مطالبات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے پرامن رہنے اور پرامن طریقے سے مسائل کے حل پر زور دیا۔

Leave a reply