صدر مملکت سے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

0
236
صدر مملکت سے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

ہاٹ لائن نیوز : صدرمملکت آصف علی زرداری سےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات،جنرل ساحر شمشاد کی صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں بارے بتایا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا، ہمیں پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، صدر مملکت نے دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Leave a reply