صدرپاکستان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

0
155
صدرپاکستان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی توثیق کر دی ہے۔ اس قانون کا مقصد ملک میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون میں شفافیت، احتساب، عدالتی نگرانی، اور ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس قانون میں “سن سیٹ کلاز” شامل کیا گیا ہے جس کے تحت یہ قانون تین سال بعد از خود ختم ہو جائے گا، تاکہ اس کے اطلاق کی مدت محدود رکھی جا سکے۔

بیان کے مطابق، یہ ترمیمی بل ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

Leave a reply