
ہاٹ لائن نیوز : بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر یونیسیف نے معروف اداکارہ صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر کر دیا ہے۔
اس موقع پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ یونیسیف کے مشن کا حصہ بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، میں جہاں بھی جاؤں گی، تمام بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں یونیسیف کی ٹیم کیساتھ سفر کے دوران بچوں اور خواتین کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور یونیسیف کے موثر اقدامات کی وجہ سے ان مشکلات میں کمی کا مشاہدہ بھی کیا ہے۔









