
ہاٹ لائن نیوز : سماجی رہنما صارم برنی کی حراست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی دلچسپی کا شعبہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، امریکہ بین الاقوامی گود لینے میں ملوث بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کیلیے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کرنے کی اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ان معاملات پر پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔








