شیو سینا نے ” آپریشن سندور ” کو ناکام قرار دے دیا

شیو سینا نے ” آپریشن سندور ” کو ناکام قرار دے دیا
ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے ایک رکن سنجے راوت نے آپریشن سندور کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیا ہے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن سندور 1 ناکام آپریشن تھا لیکن قوم کے مفاد میں اپوزیشن اس کے بارے میں کھل کر بات نہیں کر رہی۔
انہوں نے پہلگام میں چھبیس سیاحوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ پہلگام میں 26 خواتین کو بیوہ کیا گیا جس کے ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امیت شاہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے یا پھر وزیر اعظم مودی خود انہیں برطرف کر دے۔









