
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنی ‘خراب طبیعت’ کے باعث لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کےجلسےمیں شرکت سے معذرت کر لی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ میں دن میں ٹھیک تھا لیکن شام کو دوبارہ بخار ہوگیااور اس بار طبیعت زیادہ شدید ہے، مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور میں لاہور جلسہ میں شامل ہونے کی امید کر رہا تھا لیکن ابھی بہت کمزوری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں شاید میں لاہور کا سفر نہ کر سکوں۔ مجھے امید ہے کہ لاہور اور پنجاب کے عوام خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں گے۔ اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے۔









