شیخ وقاص اکرم کو آج ڈی سیٹ کیا جائے گا

شیخ وقاص اکرم کو آج ڈی سیٹ کیا جائے گا
پی۔ ٹی۔ آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کو آج ڈی سیٹ کرنے پر ووٹنگ ہو گی، نوشین افتخار کی طرف سے تحریک جمع کرائی گئی تھی، ووٹنگ کے بعد شیخ وقاص اکرم کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔
اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ شیخ وقاص اکرم 40 دن سے مسلسل غیر حاضر ہیں اور انہوں نے چھٹی کی اطلاع بھی نہیں دی ہے۔









