
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو شیخ رشید کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نےشیخ رشید کےجوڈیشل ریمانڈمیں 6 فروری تک توسیع کردی جسکے بعد پولیس نےانہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
شیخ رشید کو 16 جنوری کو عدالت سے ضمانت پر گرفتار کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان کو 6 فروری سے اڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو بھی 6 فروری کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا گیا ہے۔
9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف مقدمات کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔









