شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیاگیا

0
188

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو صدر مملک آصف زرداری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے مقدمے میں بری کر دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں آصف علی زرداری کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو قتل کرنے کے الزام میں دائر کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اپنے وکلا سردارمصروف خان، سردار شہباز رضا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کو مقدمے سے بری کردیا۔

Leave a reply