شیخ رشید بھاگ کر کہاں جائیں گے ؟ عدالت برہم

0
127

شیخ رشید بھاگ کر کہاں جائیں گے ؟ عدالت برہم

شیخ رشید کے خلاف جی۔ ایچ۔ کیو حملہ کیس میں سپریم کورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹر حکومتِ پنجاب کی سرزنش کی، شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کے لیے وقت مانگا، التوا مانگنے پر اسپیشل پراسیکیوٹر کی سرزنش، جسٹس ہاشم کاکڑ نے تنبیہ کی کہ اگر التوا مانگنا ہے تو آئندہ اس عدالت میں نہ آئیں، التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ملے گا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر کے ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنے پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریماکس کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کیا ثبوت ہیں؟ خدا کا خوف کریں وہ پچاس مرتبہ ایم۔ این۔ اے بن چکے ہیں، وہ بزرگ آدمی ہیں کہاں بھاگ کر جائیں گے ؟ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ عدالت میں صرف قانون کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے گا، زمین پھٹے یا آسمان گرے اس عدالت میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہو سکتا، 3 رکنی بینچ نے بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

Leave a reply