شیخ حسینہ واجدکیخلاف بنگلہ دیش ٹریبونل کابڑافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کے ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے سرکردہ رہنماؤں سمیت 45 دیگر افراد کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ان تمام پر حالیہ مہینوں میں طلبہ کی زبردست تحریک کے دوران انسانیت کیخلاف مبینہ جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام ہے۔
بنگلہ دیشی اخبار کیمطابق چیئرمین جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی میں ٹریبونل نے یہ احکامات استغاثہ کی جانب سے ٹریبونل میں دو درخواستیں دائر کرنے کے بعد دیے۔









