شہید کی بیوہ ثمرین کوثرعزم وہمت کی نئی مثال بن گئی

0
154
شہید کی بیوہ ثمرین کوثرعزم وہمت کی نئی مثال بن گئی

ہاٹ لائن نیوز : نائیک آصف نوازشہید کی بیوہ ثمرین کوثر نےاپنے شوہرکی قربانی کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا اور وہ ہمت، عزم اور جذبے کی اعلیٰ مثال بن گئیں۔

نائک آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کا بہادر سپاہی تھا ، جسنے 22 نومبر 2017ءکو سیاچن فرنٹ میں مادر وطن کے دفاع میں اپنی جان کی قربانی دی۔ سیاچن جانےسےپہلے ، وہ کئی کامیاب کارروائیوں کاحصہ تھا ، جسمیں تین دہشت گردوں کاخاتمہ بھی شامل تھا۔

شہید نائک آصف نواز کی اہلیہ ، ثمرین کوثرنے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلنے اور ہوائی اڈے کی سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں شامل ہونیکا فیصلہ کیا۔

اسنے کہاہےکہ میرے شوہر کی شہادت نے مجھے مزید طاقتور اور پرعزم بنادیا۔ میں اپنے شوہر کی قربانی کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتی ہوں اور وطن کی خدمت کرنا میرا فرض ہے۔

پاکستانی فوج نےانکےجذبےکو سراہا اور اسےاےایس ایف میں شامل ہونیکا موقع فراہم کیا۔ فی الحال وہ اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں تربیت حاصل کررہی ہے ۔

Leave a reply