شہید سپاہی نعمان فرید فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

0
298
شہید سپاہی نعمان فرید فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ہاٹ لائن نیوز : تربت نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فرید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپردخاک کر دیا گیا، نیول بیس، پی ۔این۔ ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش فرمانے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران ،جوانوں ، اہل علاقہ، اہل خانہ اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔

آئی۔ایس۔پی۔ار کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو طاقت دیتی ہیں۔

Leave a reply