شہر قائد میں لگنے والی پراسرار آگ 18 دن بعد اچانک ختم

0
129
شہر قائد میں لگنے والی پراسرار آگ 18 دن بعد اچانک ختم

شہر قائد میں لگنے والی پراسرار آگ 18 دن بعد اچانک ختم

تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک میں لگنے والی آگ اٹھارہ دن بعد اچانک بجھ گئی، 29 مارچ کو جب یہ آگ لگی تھی تو پہلے فائر بریگیڈ کے ذریعے اس پر قابو پانے کی کوشش کی گئی، لیکن فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اس آگ کو پانی کے ذریعے نہیں بجھایا جا سکتا آگ لگنے کے معاملے کو ہنگامی ڈکلیئر کیا گیا، سندھ حکومت سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے مسلسل متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہی، اور روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیا جاتا رہا۔

آگ کی تحقیقات کے لیے وزارت توانائی نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی، جس میں او۔جی۔ڈی۔سی ایل، پی۔ پی۔ایل اور پی۔ آر۔ ایل کے تجربہ کار ماہرین شامل تھے، دوسری طرف گزشتہ دن امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ہوا اور جدید آلات منگوائے گئے، 18 روز میں آگ کی شدت میں بالکل بھی کمی نہ آئی، بلکہ آگ کی شدت کے سبب گڑھا مزید پھیلتا گیا تھا، جہاں آگ لگی تھی وہاں کے پانی میں اس وقت بھی شدید ابال ہے ۔

Leave a reply