شہر قائد میں سرمئی بادلوں کےڈیرے

0
170
شہر قائد میں سرمئی بادلوں کےڈیرے

ہاٹ لائن نیوز: کراچی میں سرمئی بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسلا دھار سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

Leave a reply