
ہاٹ لائن نیوز : شہر قائد سے چوبیس گھنٹوں میں گیارہ لاشیں ملی ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ وہ سب نشے کے عادی تھے۔ شدید گرمی سے دو اموات ہوئیں۔
9 نشے کے عادی افراد کی لاشوں کی شناخت مکمل نہ ہو سکی۔ گرمی سے جان کی بازی ہارنے والے دو افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ یہ لاشیں قائد آباد اور محمود آباد کے علاقے سے ملی ہیں۔









