شہر خموشاں بھی قبضہ مافیا سے بچ نہ سکا

0
318
شہر خموشاں بھی قبضہ مافیا سے بچ نہ سکا

ہاٹ لائن نیوز : قبرستان سے تجاوزات کے خاتمے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے قبرستان میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ، جسٹس سلطان تنویر احمد نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست پر سماعت کی ۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قبرستان بدھاآوا میں قدیم قبرستان ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم کی گئی ہیں ، قبرستان میں بنائی گئی دکانوں سے انتظامیہ کرایہ بھی اصول کررہی ہے، قبرستان اور قبروں کی بے حرمتی اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت قبرستان سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا جائے، تجاوزات ختم کرکے قبروں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔

Leave a reply