شہری 1 کلو چینی کے لیے دربدر

شہری 1 کلو چینی کے لیے دربدر
لاہور میں چینی کی کمی بدستور برقرار ہے، فروخت بند ہونے سے گنجان آباد علاقوں کے شہری 1 کلو چینی کے لیے بھی پریشان ہو رہے ہیں، دکانوں کے باہر سرکاری نرخ نامے دستیاب ہیں لیکن اندر چینی دستیاب نہیں ہے۔
لاہور انتظامیہ کی سپلائی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ہول سیل ڈیلرز اپنے من پسند لوگوں کو چینی دے رہے ہیں جبکہ چھوٹے دکاندار چینی سے محروم ہیں، شہری مہنگائی کے ساتھ چینی کی قلت سے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔









