شہری کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والاپولیس مقابلے میں ماراگیا

0
182
شہری کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والاپولیس مقابلے میں ماراگیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں النماص گورنری کے علاقے میں سرراہ شہری کوقتل کرنےوالاپولیس مقابلے میں مارا گیا۔

عسیر کے علاقے النماص میں پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم شخص نے سعودی شہری کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ جسکو گولی لگی وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کیجانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اس کا پیچھا کیا تاہم اس نے گرفتار ہونے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سےوہ شخص مر گیا۔

Leave a reply