شہریوں کےخلاف پرتشدداقدامات انسانیت کےخلاف بزدلانہ جرم ہے ، ایران

ہاٹ لائن نیوز : ایران نے پاکستان میں مسافر ٹرین پرحملے کی شدیدمذمت کرتےہوئے کہاہےکہ تہران مسافروں کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتاہے، شہریوں کو نشانہ بناناانتہائی خوفناک ہے ، ایرانی حکومت بے گناہ پاکستانی شہریوں کیساتھ کھڑی ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے ایک ترجمان نےبتایاہے کہ بے گناہ شہری ، جنمیں بچوں ، خواتین اور بزرگوں سمیت مسافروں کو یرغمال بنایاگیاہے، شدیدمذمت کرتےہیں، شہریوں کیخلاف پرتشدد اقدامات اور مواصلات کے اہم نظام کومتاثر کرنا انسانیت کیخلاف بزدلانہ جرم ہے۔









