شہریوں کو زخمی کرنے والا چیتا پکڑا گیا

ہاٹ لائن نیوز : ایبٹ آباد میں تیندوے کے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے تیندوے کو پکڑ لیا۔
بیروٹ میں بکوٹ تھانے کی حدود میں تیندوے نے حملہ کرکے شہریوں کو زخمی کردیا۔ حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔
تیندوے کے حملے کے دوران کہرام مچ گیا اور لوگ جمع ہو گئے جس کے بعد تیندوے کو پکڑ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے تیندوے پر پتھراؤ کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور پھر اسے پکڑ کر باندھ دیا گیا۔









