
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزرا بھی چین روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم ایل ون اور سی پیک فیز ٹو کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔









