شہاب ثاقب کےزمین سےٹکرانےکی پہلی آواز ریکارڈہوگئی

0
187
شہاب ثاقب کےزمین سےٹکرانےکی پہلی آواز ریکارڈہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : زمین سے ٹکرانے والےشہاب ثاقب کی پہلی آواز کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں ایک گھر کے باہر لگے کیمرے نے دنیا میں پہلی بارشہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کی آواز ریکارڈ کی۔

گھر کے مکین نے بتایا کہ جب وہ اور اسکے ساتھی شام کی سیر کے بعد گھر واپس آئے تو سڑک پر عجیب و غریب مٹی اور ملبہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بعد میں، اس نے اپنا سیکیورٹی کیمرہ چیک کیا اور دیکھا کہ دروازے سے کوئی چیز ٹکرائی ہے، جس سے دھواں نکل رہا ہے اور چھوٹے دھماکے کی آواز آئی ہے۔

اس شخص نے یونیورسٹی آف البرٹا کے میٹیورائٹ رپورٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کیا، جسکے بعد ماہر ارضیات کرس ہیئر نےملبے کے نمونوں کی جانچ کی۔

Leave a reply